لاہور کینال بینک سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام، 19نکاتی ایجنڈا منظور

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور کینال بینک کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام زیر نگرانی محکمہ کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ اویس بریار، انسپکٹر عبداللہ شاہ، وقاص خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا جسے ممبرا ن سوسائٹی کی کثیر تعداد نے بھرپور دلچسپی سے منظور کر لیا۔ اجلاس میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ اجلاس میں صدر سوسائٹی ملک عبدالرحمن، جنرل سیکرٹری ابوزر غفاری سمیت انتظامیہ و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی کا کورم پورا نہ ہونے پر ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اور اس کورم کو فل کورم تصور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران سوسائٹی نے ترقیاتی کاموں اور اچھی سکیورٹی کا انتظام کرنے پر ملک عبدالرحمن ، ابو زر غفاری سمیت دیگر مینجمنٹ کمیٹی کے اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری ابو زر غفاری نے ممبران سوسائٹی کے سوالوں کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جس سے ممبران سوسائٹی خوش نظر آئے۔ آخر میں صدر سوسائٹی ملک عبدالرحمن نے آنیوالے محکمہ کوآپریٹو کے افسران اور سوسائٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن