لاہور( کامرس رپورٹر) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 18روپے کمی سے445روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت12روپے کمی سے307روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 4روپے اضافے سے352روپے فی دجن کی سطح پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق موسم کی شدت میں اضافے کے بعد فارمی انڈوں کی طلب بڑھنے سے مارکیٹ میں قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کئی علاقوںمیں سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے دکانوں پر انڈے موجود نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق طلب اور قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈے سرکاری نرخنامے کی بجائے بلیک میں 480روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں۔
برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے کمی ،انڈے 4 روپے مزید مہنگے
Dec 18, 2023