لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ اس وقت ملک میں نئی سوچ اور نئی طرزِ سیاست کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں، بلکہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ طبقوں کا خیال رکھتی آئی ہے اورا س طبقے کا ہمیشہ خیال رکھتی رہے گی۔