سقوط مشرقی پاکستان ،سیاسی پارٹیوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا :مولانا شریف چنگوانی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سقوط مشرقی پاکستان کی تاریخ عالم اسلام کا وہ المناک اور غمناک باب ہے جس کے زخم آج بھی ہما رے دلوں میں تازہ دم ہیں۔ ستم ظریفی کا عالم دیکھئے پاکستان میں بسنے والی سیاسی پارٹیوں نے اس المناک حادثے سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ سانحہ سقوط ڈھاکہ قیام پاکستان کے بعد عالم اسلام کا سب سے بڑا قومی حادثہ تھا۔ آج بھی پاکستانی قوم کے دل اس سانحہ پر چھلنی چھلنی ریزہ ریزہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا شریف چنگوانی، صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر، چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، صوبائی صدر پنجاب جمعیت اہل حدیث مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری، صوبائی امیر جمعیت اہل حدیث پنجاب مولانا مشتاق چیمہ، امیر لاہور مولانا حافظ احمد اللہ حامد، حکیم عبد الطیف مدنی، مولانا قاری شفیق الرحمن ربانی نے اپنے بیانات میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن