لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز جاری ہیں۔لاہور پولیس کی طرف سے فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کے ایک اور بیج کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انٹرن شپ مکمل کرنیوالے650 طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ انٹرن شپ کرنیوالے یہ طلبا و طالبات معاشرے میں پولیس سفارت کار کا کردار ادا کریں گے۔ ان کا ساتھ محکمہ پولیس کو پبلک سروس ڈلیوری دینے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
فرینڈز آف پولیس‘ والنٹیرز ان پولیس کے بیج کی اختتامی تقریب
Dec 18, 2023