لاہور(نامہ نگار) پولیس نے باغبانپورہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول محبوب کے بھائی فاروق کی مدعیت میں ایک نامزد ملزم سلمان اور 3نامعلوم افراد کیخلاف قتل،اقدام قتل و دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کر لیاہے۔تاہم ملزمان کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔