لاہور(سپورٹس رپورٹر)ساتویں یحییٰ کلاسک کا ٹائٹل پنجاب کے شاہ زیب نے جیت لیا، مسٹر پاکستان خیبر پی کے کے سید محمد بن گئے، سید بلال بلوچستان کے مسٹر فزیک جبکہ مسٹر جونیئر پاکستان کے پی کے کیہارون رشید بن گئے، کے پی کے کے تن سازوں نے یحییٰ کلاسک کا میلہ لوٹ لیا، پانچ گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈلز کیساتھ ایونٹ کے دو مین ٹائٹل بھی اپنے نام کیے، لاہور میں ہونیوالے مقابلوں کی ماسٹر کلاس میں پنجاب کے عثمان بٹ فاتح رہے، جونیئر کیٹگری کی 65 کلو گرام میں محمد احمد، 70 کلو گرام کلاس میں صابر جمیل فاتح رہے، 75 کلو گرام کلاس میں پنجاب کے نعمان کمبوہ، 80 کلو گرام کلاس میں پنجاب کے عظمان بٹ، 85 کلو گرام کلاس میں سید محمد، 90 کلو گرام کلاس میں شاہ زیب علی فاتح رہے۔ماسٹر کلاس میں پنجاب کے تینوں تن سازوں نے پہلی تین پوزیشن اپنے نام کیں، عثمان بٹ نے پہلی، انس جمیل دوسری اور محمد اویس تیسرے نمبر پر رہے۔سینئر 70 کلو گرام کلاس میں سندھ کے محمد سعد نے پہلی، 75 کلو گرام کلاس میں نعمان کمبو نے پہلی، کامران نے دوسری اور عبدالخالق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 80 کلو گرام کلاس میں عثمان بٹ نے پہلی، عمیر مقصود نے دوسری اور وقاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 85 کلو گرام کلاس میں کے پی کے کے سید محمد نے پہلی، انصر خان نے دوسری، انس جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر کی 90 کلو گرام کلاس میں شاہ زیب علی نے پہلی، عنایت اللہ نے دوسری تیسری پوزیشن حاصل کی۔