مفتی محمد کریم کی بھارتی مظالم کیخلاف’’احتجاجی یادداشت‘‘ اقوام متحدہ ، مسلم سفیروں کو ارسال

Dec 18, 2023

لاہور( خصوصی نامہ نگار )وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے جانبدارانہ فیصلے کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’احتجاجی یادداشت‘‘ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگیڑس، مسلم ممالک کے سفیروں اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو ارسال کردی ہے۔ احتجاجی یادداشت میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے جانبدارانہ فیصلے میں 05 اگست 2019 کو نریندر مودی کے اقدامات کی توثیق کی گئی ہے جو انصاف کا قتل ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار دا کرے۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ہر سفارت خانے میں کشمیر ڈیسک قائم کیا جائے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔عالمی برادری نے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ 

مزیدخبریں