لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوری نظام کو مضبوط اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔ کارکنان الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مہم تیز کردیں اور اْمیدواروں سے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔ ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لینگے۔ عوام مہنگائی وبے روزگاری سے پریشان حال ہیں،نگراں حکومت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے۔
شفاف انتخابات سے جمہوری نظام کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے:طاہر ڈوگر
Dec 18, 2023