افغانستان :ازبک گورنرکا وفد کے ہمراہ تاریخی مزار شریف کا دورہ

کابل( نوائے وقت رپورٹ)  ازبکستان کے صوبہ سرخان دریا کے گورنر قاسموف اولغ بیک بردی کابلوچ اور ان کے ہمراہ وفد نے بلخ کے گورنر حاجی محمد یوسف وفا کی رہنمائی میں تاریخی مقام روضہ شریف کا دورہ کیا۔ ازبکستان کے وفد کو روضہ مبارکہ کے حکام نے تاریخی معلومات فراہم کیں اور اس جگہ کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک اہم مقام قرار دیا۔ازبک مہمانوں نے روضہ مبارک آمد پر  مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس مقام  کو اسلام اور افغانستان کی تاریخ کا اہم حصہ قرار دیا۔ معلومات کے مطابق یہ مزار 511 ہجری میں قائم ہوا ، مسجد، لائبریری، پارک اور دیگر سہولیات کے ساتھ سیاحت کے لیے موزوں جگہ تصور کیا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن