طاہررضابخاری کا محمود بوٹی ، رنگ روڈمیں وقف اراضیات کا دورہ،زمینوں کا معائنہ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری کا گزشتہ روز محمود بوٹی اور رنگ روڈکے گردونواح میں وقف اراضیات کا سرپرائز وزٹ، سٹاف کے بغیر خود گاڑی ڈرائیو کر کے وقف حق نوا ز ٹرسٹ اور دیگر اوقاف کی زمینوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کئی کنال پہ محیط 3 مختلف قطعاتِ اراضی کو فوری طور پر سرکاری قواعد کے مطابق نیلا م عام اور کرایہ داری پردیئے جانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کو بغیر کسی پلاننگ اور حفاظتی پیش بندی کے خالی چھوڑنا قبضہ مافیا کی دست برد میں دینے کے مترادف ہے۔ جب قواعد موجود ہیں تو پھر ایسی زمینوں کو ضائع کرنے کی بجائے نفع بخش کیوں نہیں بنا یا جاتا۔ خالی زمینوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی سٹاف درکار ہے جس کی تعیناتی پر اخراجات آئیں گے جبکہ پالیسی کے مطابق اس کی کرایہ داری سے محکمے کو ریونیو بھی موصول ہوگااور رقبہ محفوظ بھی رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن