امیر کویت کی وفات: پاکستان میں آج یوم سوگ‘ وزیراعظم تعزیت کیلئے جائیں گے

 اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لئے کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان،حکومت اور کویتی عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ادھر حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر آج 18 دسمبر کو ایک روزہ ’’قومی یوم سوگ’’ منانے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن