نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے مشترکہ امتحانی ہالز قائم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے مشترکہ امتحانی ہالز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ تعلیم کے مطابق مشترکہ امتحانی ہالوں کے قیام کا مقصد دونوں سیکٹرز کے طلباء کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ منصفانہ اور شفاف امتحانات کیلئے بہتر نظام متعارف کرنا ہوگا۔محکمہ تعلیم کے مطابق مشترکہ امتحانی ہالز کے قیام کے لیے مزید مشاورت کی جائے گی، مشاورت کے بعد مشترکہ امتحانی ہالز کا باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن