محسن نقوی کی ہدایات پر نہر ی پانی چوروں کیخلاف کارروائیوں کو تیز کیاہے:ڈپٹی کمشنر

Dec 18, 2023

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر نہر ی پانی چوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا گیا ہے اور پانی چوروں کے خلاف مقدمات اور دیگر قانونی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک مختلف علاقوں سے نہری پانی چوری کرنے پر 103افراد کے خلاف مقدمات درج کر وائے جا چکے ہیں جبکہ محکمہ ایری گیشن اور پولیس کے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پانی چوری میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں ۔انکاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق محکمہ ایری گیشن نہروں اور راجباہو ں کی بھل صفائی کے لیے بھی اپنا پلان جاری کرے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار نہری پانی چوری کی رو ک تھام اور بھل صفائی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں