باغات کے قریب رہنے والوں کو اسٹروک کے امکانات کم ہوتے ہیں، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق درختوں اور باغ کے ساتھ رہنے والوں کو اسٹروک (دماغ کی شریان پھٹنا) کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ ان میں ذہنی کمزوری اور یاداشت کھونے (نسیان) کی بیماری کے امکانات بھی ڈرامائی طور پر کم ہوتے ہیں۔ 

اس حوالے سے چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 12 برس تک سائسندانوں نے اسٹروک، ڈیمنشیا (نسیان کی بیماری) اور ان سے ہونے والی اموات کا ان لوگوں سے تقابل کیا جنکے گھر سر سبز اور باغات والی جگہوں کے 300 میٹر اندر تھے.تحقیق کے اس عرصے کے دوران 8568 افراد میں اسٹروک کی تشخیص ہوئی جبکہ 5648 کو ڈیمنشیا کی بیماری ہوئی۔ ان میں سے کچھ کو اسٹروک کے بعد ڈیمنشیا ہوا۔

اس تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ جن لوگوں کو باغات یا سرسبز و شاداب ماحول تک رسائی حاصل تھی ان میں ڈیمنیشیا لاحق ہونے کے امکانات 13 فیصد تک کم تھے۔ 

55 برس کی اوسط عمر کے چار لاکھ بیس ہزار برطانوی شہریوں پر کی گئی اس تحقیق سے پتہ چلا کہ ہوا میں آلودگی کی کمی بھی ان بیماریوں کی روم تھام کی اہم وجہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن