امریکی صدر باراک حسین اوباما نے سات سو ستاسی بلین ڈالر کے معاشی بل پر دستخط کر دیئے جبکہ افغانستان میں مزید سترہ ہزارفوجی تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

Feb 18, 2009 | 16:10

سفیر یاؤ جنگ
ڈینور میں معاشی بل پر دستخط کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باراک حسین اوباما نے کہا کہ حکومت نے امریکی عوام کے خوابوں کو زندہ رکھنے کے لئے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، سات سو ستاسی بلین ڈالر معاشی پیکج کا مقصد زوال پذیر امریکی معیشت کو محفوط بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم انفراسٹرکچر کے منصوبوں، ہیلتھ کئیر، توانائی اور قدرتی وسائل کو محفوظ بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ دریں اثنا امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے افغانستان میں مزید سترہ ہزار فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ اوباما انتظامیہ کی جانب سے آئندہ چند ماہ تک افغانستان میں ایک اضافی بریگیڈ اور بحری فوج کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔
مزیدخبریں