واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ماہرین طبیعات لیبارٹری میں مصنوعی طور پر 4کھرب ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ سائنسدانوں کے مطابق اتنا درجہ حرارت کائنات کی تخلیق بننے والے ”بگ بینگ“ دھماکے کے وقت پیدا ہواتھا۔ امریکی بروک ہیون لیبارٹری کی ویب سائٹ کے مطابق یہ درجہ حرارت روشنی کی رفتار سے حرکت کرنیوالے سونے کے آئنز کو آپس میں ٹکرا کر حاصل کیا گیا۔ 4کھرب ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت سورج کے مرکز میں موجود درجہ حرارت سے اڑھائی لاکھ گنا زیادہ ہے۔ بگ بینگ کے بعد بننے والا پلازما فوری طور پر ٹھنڈا ہو گیا تھا جس سے کائنات کی ہر ایک چیز وجود میں آئی۔
درجہ حرارت