ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح تحصیل بائزئی میں غنم شاہ چیک پوسٹ پرشدت پسندوں نے مارٹر گولوں سے اچانک حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن بھی جاری ہے