اسلامی جمعیت طلبا نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف لاہور میں امریکن قونصلیٹ کے باہر ٹائر جلا کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

لاہور میں جامعہ پنجاب کے اسلامی جمعت طلبا نے حکومت سے امریکی دباؤ کے بغیرریمنڈ ڈیوس کو فوری سزادینے اور امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبا جامعہ پنجاب کے ناظم زبیر صفدر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے اس کو ناکام ریاست بنانا چاہتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر جان کیری کی پاکستان آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے حکمران دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔ زبیر صفدرنے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کوفوری سزا سنا کر مقتولین کو انصاف فرہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن