غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا میں صدر معمر قذافی کے خلاف کئی شہروں میں تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے۔ دارالحکومت تریپولی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ زینتان میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے کئی سرکاری عمارتوں کوآگ لگادی۔ پولیس سے تصادم میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما کے پرل اسکوائر پر پولیس نے مظاہرین کے کیمپ پر دھاوابول دیا اور جھڑپوں میں چارافرادہلاک جبکہ دوسواکتیس زخمی ہوئے۔ فوج نے مناما کاکنٹرول سنبھال لیا اورپولیس کی مدد سے پرل اسکوائرسےمظاہرین کو منتشر کر دیا ہے ۔ بحرین میں اپوزیشن رہنما احتجاجاً پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے پر غورکررہے ہیں ۔