لاڑکانہ: قبرستان سے مردہ خواتین کے بال کاٹ کر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

لاڑکانہ (آن لائن) لاڑکانہ میں پولیس نے قبرستانوں سے مردہ خواتین کے بال کاٹ کرفروخت کرنےوالے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دریا خان کلہوڑو پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزمان مقبول احمد اور سجاد گزشتہ چھ ماہ سے لاڑکانہ کے مختلف قبرستانوں میں خواتین کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ان کے سر کے بال کاٹ لیا کرتے تھے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے بال ملتان میں ایک تاجر کو 6 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے تھے جنہیں وہ تاجر ایکسپورٹ کرتا تھا۔ ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ نے چودہ روزہ ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...