لیبیا:عیسائیت کی مبینہ تبلیغ پر چار غیر ملکی گرفتار

Feb 18, 2013

طرابلس(آن لائن)لیبیا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بن غازی میں چار افراد کو عیسائیت کی تبلیغ کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ سکیورٹی کے ترجمان کے مطابق کہ ان افراد سے عیسائیت سے متعلق دسویں ہزار کتابیں چھاپنے اور تقسیم کرنے سے متعلق پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔لیبیا جہاں کی آبادی کی اکثریت مسلمانوں کی ہے وہاں دوسرے مذاہب کی تبلیغ کی اجازت نہیں ہے۔

مزیدخبریں