اسلام آباد (آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابرعلی بلوچ نے کہاہے کہ ایم کیوایم سیاسی جماعت اور فیصلے کرنے میں آزاد ہے تاہم مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے یہ وقتی جدائی ہے ایک دفعہ پھر ایک ہوجائیں گے ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ریکارڈ اٹھاکر دیکھیں تو جمیعت علماءاسلام (ف) بلوچستان حکومت پرکڑی تنقید کرتی تھی جبکہ اب گورنر راج کی بھی مخالف ہے جے یو آئی کے مگر مچھ کے آنسو ہیں۔ کسی سیاسی جماعت نے صدرمملکت کی مفاہمتی پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو یہ جمہوری نظام کیلئے سود مند نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی سندھ میں آئندہ عام انتخاب میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی
ڈپٹی چیئرمین سینےٹ
ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی سے جدائی وقتی ہے، پھر ایک ہوجائینگے: ڈپٹی چیئرمین سینےٹ
Feb 18, 2013