مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے گروپ کی در اندازی ناکام بنا دی، بھارتی فوج کا دعویٰ

جموں (آن لائن) مقبوضہ کشمےر مےں کنٹرول لائن کے نزدےک راجوڑی سےکٹر مےں بھارتی فوج نے مجاہدےن کی طرف سے دراندازی کی اےک کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کےا ہے، فوج کے ترجمان اےس اےن اچارےہ کے مطابق چار سے پانچ افراد کے اےک گروپ کی جانب سے کنٹرول لائن کے نزدےک بالاکوٹ سےکٹر کے بھمبر گلی برےگےڈ علاقے مےں مشتبہ نقل وحرکت دےکھی گئی جس پر فورسز نے فوری طور پر اردگرد کے علاقوں کا محاصرہ کےا۔ اس پر دراندازوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس پر فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کا تبادلہ کافی دےر جاری رہا اور دراندازی کرنے والے افراد واپس سرحد پار چلے گئے۔ علاقے مےں بڑے پےمانے پر تلاشی آپرےشن شروع کردےاگےا ہے۔

ای پیپر دی نیشن