نادرا نے متحدہ کو ڈیٹا کیسے دیا‘ فخر الدین جی ابراہیم نوٹس لیں : محنتی

کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسےن محنتی نے متحدہ کے رہنما کی جانب سے نادرا کے تعاون سے الیکشن کال سینٹر کے قیام‘ ووٹ، انتخابی حلقہ اور پولنگ بوتھ تک کی معلومات ایک فون پر بتانے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کے عوام کے انتہائی حساس ڈیٹا تک صرف ایم کیو ایم کو کس طرح رسائی دی گئی۔ نادرا کا معاہدہ صرف الیکشن کمشن سے ہے۔ الیکشن کمشن کو لکھے گئے خط میں انہوں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا پولنگ سکیم مکمل ہو گئی ہے؟کیا ووٹر لسٹ حتمی شکل میں تےار ہو چکی ہے؟ اگر نہیں تو متحدہ کونسی فہرست سے ایک کال پر یہ معلومات فراہم کرے گی؟ نادرا کا معاہدہ تو صرف الیکشن کمشن سے ہے اور وہ صرف اسے ہی فہرستےں فراہم کرنے کا پابند ہے ،کسی سیاسی پارٹی کو اپنا ڈےٹا فراہم نہیں کر سکتا ،تو پھر ایک سیاسی پارٹی نے یہ ڈیٹا کیسے حاصل کرلیا یا ان تک رسائی حاصل کرلی؟کیا الیکشن کمشن نے یہ اجازت دلائی ہے؟کیا نادرا کے ڈےٹا تک دےگر پارٹےوں کو بھی رسائی حاصل ہوسکے گی؟۔ چیف الیکشن کمشنر مکمل طور پر ایم کیو ایم کے آگے سر تسلیم خم کر چکے۔انہوں نے فخرالدین جی ابراہیم سے اپیل کی کہ وہ اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن