افغان صدر حامد کرزئی نے ملک بھر کے تفتیشی مراکز میں تشدد کی روک تھام کیلئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دیدیا

کابل (اے ایف پی) افغان صدر حامد کرزئی نے حکم دیا ہے کہ ملک بھر کے تفتیشی مراکز اور جیلوں میں تشدد کی روک تھام کے لئے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ افغان صدر نے یہ حکم اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گرفتار کئے جانے والے افراد پر گرفتاری کے وقت اور دوران تفتیش بدترین تشدد کیا جاتا ہے۔ صدر حامد کرزئی کی جانب سے جاری کئے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور ایجنسیاں اپنے تفتیشی مراکز میں جدید آلات اور کیمرے نصب کریں اور تفتیش کے عمل کو مکمل ریکارڈ کیا جائے تاکہ قیدیوں پر تشدد کی شکایات میں کمی آ سکے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 635 قیدیوں سے انٹرویو میں 326 قیدیوں اور 80 سے زائد کم عمر ملزموں نے بتایا کہ انہیں دوران تفتیش اور گرفتاری کے وقت بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو تاروں اور ڈنڈوں سے مارنے جنسی اعضا پر تشدد، جان سے مارنے یا جنسی زیادتی کی دھمکیوں کے علاوہ بجلی کے جھٹکوں سمیت تشدد کے 14 مختلف طریقوں سے اذیت دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...