سنگاپور(اے پی پی) سنگاپور کے بانی وزیراعظم لی کیون یو عارضی طور پر دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے سے دماغ کو خون کی سپلائی رکنے کے باعث ہسپتال منتقل ہوگئے تاہم بعد میں ان کی حالت بہتر ہوگئی۔ لی لیون یو کے بیٹے اور ملک کے وزیراعظم لی ہین لونگ نے ذرائع ابلاغ کوبتایا کہ ان کے والد کو گزشتہ روز دل کی حرکت میں بے ترتیبی کے باعث دماغ کو خون کی سپلائی عارضی طور پر رک جانے کے باعث سنگاپور کے جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ مزید کچھ روز رہیں گے تاہم بروقت طبی امداد کے باعث ان کی حالت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔