ملک کا سیاسی نظام خراب ہے‘ نئے اچھے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے: سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (آن لائن) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) وی کے سنگھ سیاسی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تباہ شدہ نظام کا کبھی حصہ نہیں بنیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام کے تحت یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اچھے لوگ سیاست میں آئیں گے اور میرا ذاتی طور پر بھی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک محدود سیاسی مشن پر گامزن ہیں جس کا مقصد لوگوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن