لاہور(خبرنگار) الیکشن کمشن نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں 665 خواجہ سراﺅں کے ووٹوں کا اندراج کر لیا۔ سب سے زیادہ ووٹ پنجاب میں 458، سندھ میں 99، خبیر پی کے 68 اور بلوچستان میں 40 ووٹ درج کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں خواجہ سراﺅں کا کم از کم ایک ووٹ ضرور موجود ہے۔ اسلام آباد میں صرف ایک خواجہ سرا نے ووٹ بنایا ہے جبکہ سب سے زیادہ ووٹ راجن پور میں 34 بنوائے گئے ہیں۔ لاہور میں 33،گوجرانوالہ میں 26 اورفیصل آباد میں 26 ووٹ درج ہوئے ہیں۔