لاہور (اے پی اے ) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس ناگزیر ہو چکا ہے۔ اگر خدانخواستہ آئندہ انتخابات میں بھی یہی حکمران ہم پر مسلط ہو گئے تو پھر پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ بلوچستان مےں فوجی مداخلت سمےت تمام مسائل اپنی جگہ موجود ہےں‘ موجودہ حکمرانوں اور پروےز مشرف کی پا لےسیوں مےں معمولی بھی فرق نہےں۔ ایک ٹےلی فونک گفتگو مےں طلال بگٹی نے کہا کہ پہلے ہم نے بنگلہ دیشن کو خود سے الگ کیا اور اب وہی حالات ہمارے صوبے مےں بھی بنائے جا رہے ہےں جو ملک کے مستقبل کےلئے انتہائی خطرناک ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے لئے ڈیڑہ بگٹی اور کئی علاقے نوگوایریا ہیں جہاں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی فوج کا کام سیاست کر نا نہیں ہوتا اور جہاں بھی فوج سیاست میں آئی وہاں ملک تباہ ہو جاتے ہیں، بلوچستان میں مصنوعی سیاسی قیادت کو آگے لانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔