زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات کسی صورت ممکن نہیں: جاوید ہاشمی

Feb 18, 2013

لاہور / مریدکے(آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا آصف زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات کسی بھی صورت ممکن نہیں ‘ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی جو مر ضی کر لیں آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی ‘ آنےوالے دنوں میں وفاقی اور صوبائی حکو مت کی اہم سیاسی شخصیات تحر یک انصاف میں شامل ہو نگیں ‘ ن لیگ اور پےپلزپارٹی کے در مےان مک مکاﺅ ہو چکا ہے مگر دنےا کی کوئی طاقت تحر ےک انصاف کے سونامی کا راستہ نہےں روک سکے گی۔ وہ تحرےک انصاف کے راہنما رانا انوار لحق اور دےگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ مخدوم جاوےد ہاشمی نے کہا مےں اچھی طرح جانتاہوں مسلم لیگ (ن)آج کل کتنے پانی مےں ہے اور پےپلزپارٹی نے موجودہ ساڑھے چار سالوں مےں خود اپنا بےٹرہ غرق کر لےا ہے اور اب دونوں جماعتےں تحرےک انصاف سے خوفزدہ ہیں اور ہمار ا راستہ روکنے کےلئے ان مےں مک مکاﺅ ہو چکا ہے اور انکی اےک دوسرے پر تنقےد نوراکشتی کے سواکچھ بھی نہےں مگر قوم انکے چہروں کو اچھی طر ح پہچان چکی ہے، اس لئے انکو شکست کے سواکچھ نہےں ملے گا ۔ پےپلزپارٹی اور (ن) لےگ والوں کے اپنے لوگ ان سے نجات چاہتے ہےں اور آنےوالے دنوں مےں دونوں جما عتوں کی اہم سےاسی شخصےات تحر ےک انصاف مےں شامل ہو نگےں۔ 

مزیدخبریں