لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 7 افراد زخمی


فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک‘ فیروز والا اور شاہدرہ میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ معمولی جھگڑے پر رضوان اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے دکاندار عمران کو زخمی کر دیا۔ رانا ٹا¶ن میں ٹیپ لگانے کے جھگڑے پر تین افراد شہباز احمد وغیرہ زخمی ہو گئے۔ فیض پور کے قریب دو گروپوں میں جھگڑا دو افراد زخمی۔ شاہدرہ میں رقم کے لین دین کے تنازع پر مسلح افراد نے حملہ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن