ٹا¶ن شپ سے شہری کی کار چوری‘ پولیس اندراج مقدمہ سے گریزاں


لاہور (نامہ نگار) ٹا¶ن شپ کے علاقہ سے چوروں نے شہری کی کار چوری کر لی جبکہ پولیس مقدمہ کے اندراج میں تاخیر سے کام لے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ علی ٹا¶ن کے رہائشی ناصر خان نے ٹا¶ن شپ کے علاقہ میں کالج روڈ پر ایک شادی ہال کے باہر اپنی کار نمبر ایل ای ای 8059-07 کھڑی کی۔ جب وہ شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر باہر آیا تو اس کی کار غائب تھی۔ ناصر خان بیگ نے اپنی کار چوری کی پولیس کو اطلاع کی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔ ناصر خان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چوروں کا سراغ لگا کر اس کی کار برآمد کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...