سیاسی جمود توڑنے کیلئے ملک کو سیکولر قوتوں کے شکنجے سے آزاد کرانا ہو گا: محمد خان قادری


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی نے کوئٹہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر طاری سیاسی جمود کو توڑنے اور ملک کو ایسی سیکولر قوتوں کے شکنجے سے آزاد کرائے بغیر بہری نہیں آسکتی اس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماءکو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ ملک سے بدامنی اور انتشار کا خاتمہ خلافت راشدہ کا نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز تمام مکاتب فکر کی مشترکہ جماعت ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری اور سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رینجر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں آج سے نئی کلاسز کا آغاز ہو گا
لاہور (خبر نگار) پاکستان رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (RITE) گزشتہ کئی برسوں سے ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہے۔ اس ادارہ کا مقصد ملک کے معذور اور غریب بچوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرکے ملک وقوم کا مفید شہری بنانا ہے۔ کورسز میں شہیدوں کے بچوں، فاٹا اور بلوچستان کے لئے کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل میاں ہلال حسین کی خصوصی ہدایات پر نئی کلاسز کا باقاعدہ آغاز آج 18فروری سے ہو رہا ہے۔ جس میں چھ ماہ پر مشتمل مختلف قسم کے کورسز کروائے جائیں گے اور طلباءکو ماہانہ 6000/ روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن