لاہور (اپنے نمائندے سے) تھانہ سول لائن کے قریب مال روڈ کی مقامی بلڈنگ کے تیسرے فلور پر گذشتہ روز اچانک آگ بھڑکنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ذرائع کے مطابق بلڈنگ کے تیسرے الیکٹریکل کنٹرول روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔
مال روڈ پر بلڈنگ میں آتشزدگی لاکھوں کا مال جل کر راکھ
Feb 18, 2013