لاہور (نامہ نگار) قائمقام آئی جی پنجاب خان بیگ نے ایس ایس پی اسرار عباسی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان جبکہ ایس پی اطہر اسماعیل کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آر پی او بہاولپور کے لئے ڈی آئی جی غلام رسول زاہد کا انٹرویو کیا۔ ڈی آئی جی غلام رسول زاہد کو آر پی او بہاولپور تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
اسرار عباسی ڈی پی او ڈی جی خان اطہر اسماعیل سیالکوٹ تعینات
Feb 18, 2013