لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے لوٹ کھسوٹ کی بندربانٹ کے باوجود حکمران اتحاد کاسیاسی مستقبل تاریک ہے ۔ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ اتحادی میں صدرزرداری کاساتھ چھوڑدیں گے،تاہم صرف اتحاد توڑنے اور وزارتیں چھوڑنے سے اتحادیوں کا کفارہ ادا نہیں ہو گا۔حکمرانوں کو اپنے گناہوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا اور پانچ سال میںجو بویا وہ کاٹنا پڑے گا۔
پپپلزپارٹی اور اتحادیوں کو 5 سالہ کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا:شیخ قیصر محمود
Feb 18, 2013