لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونیوالے پیپلز پارٹی کے ا رکان اسمبلی نے کہا ہے کہ راجہ ریاض ہمارے خلاف الیکشن کمشن میں جانے کا کوئی شوق پورا کرلیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑیگا، ہم نے ”قیامت“ تک پارٹی نہ چھوڑنے کا کوئی حلف نہیں اٹھایا تھا، پنجاب میں اب پیپلز پارٹی نہیں صرف مسلم لیگ ن کا مستقبل ہے، تحریک انصاف کے ہاتھوں میں ”ہار“ کے سوا کچھ نہیں، شہباز شریف نے پنجاب کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا۔ ”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نشاط احمد ڈاہا، رانا بابر، قیصر سندھو، منور غوث، جمیل شاہ، عباس ظفر ہراج نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر کوئی جرم نہیں کیا بلکہ یہ فیصلہ پنجاب اور اپنے حلقہ کی عوام کے مفاد میں کیا ہے اور آئندہ انتخابات میں پنجاب سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ ان کے اتحادیوں کا بھی صفایا ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کا بے نظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ”زرداری لیگ“ بن چکی ہے جس کو عوام مسترد کرتے ہیں۔
”قیامت تک پارٹی چھوڑنے کا حلف نہیں اٹھایا، راجہ ریاض الیکشن کمشن جانے کا شوق پورا کر لیں“
Feb 18, 2013