فیروز والا (نامہ نگار) ڈکیتی و چوری کی 9 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک اور کالا شاہ کاکو (منوں آباد) میں ڈکیتی کی 3 وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ کوٹ عبدالمالک میں 3 ڈاکوﺅں نے محمد افضل اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے کے زیورات اور 60 ہزار نقدی جبکہ برکت علی کے گھر میں گھس کر زیورات‘ نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ قلعہ ستار شاہ کے قریب راہگیر سے 16 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر واقع آبادی ریان پور میں لیاقت علی کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی اور 5 موبائل فونز لوٹ لئے گئے۔ بہار کالونی تھانہ ہاﺅسنگ کالونی میں زمیندار ارشد علی کے گھر سے 5 لاکھ روپے نقد‘ 22 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر صدام علی کو روک کر اس سے موٹرسائیکل‘ رقم اور موبائل فون چھین لیا۔ بھلے اندرون کے قریب ڈاکوﺅں نے کار سواروں کو روک کر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ بیگم کوٹ کے قریب دکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ نامعلوم افراد نے بجلی کی تاریں چوری کرلیں۔