مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطالبات میں کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنا۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانااوردہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرناشامل ہیں۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ ،نمائش چورنگی،انچولی ،عائشہ منزل،رضویہ سوسائٹی، یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل کے علاوہ ملیر اسٹار گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ سانحہ کوئٹہ پر آج پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سوگ منایا جارہا ہے۔ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔