ڈائی ہارڈ سیریز کی نئی فلم”آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ“ نے سب کواپنا دیوانہ بنالیا، فلم نےامریکا میں ریلیز کےپہلے ہی ہفتے ڈھائی کروڑ ڈالر کمالیے.

سنسنی اور ایکشن سے بھرپور فلم "آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ" میں ایک بار پھر بروس وِلس جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ڈائی ہارڈ سیریز کی یہ پانچویں فلم چھ سال کے وقفے کے بعد آئی ہے جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے امریکن باکس آفس پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے. دوسرے نمبر پر مزاحیہ فلم ”آئیڈینٹٹی تھیف“ رہی۔ جس نے شائقین کے دل چرا کر دو کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر سمیٹ لیے. امریکی باکس آفس پر دیگر مقبول فلموں میں ” اسکیپ فرام پلانیٹ ارتھ“، ”وارم باڈیز“ اور ”بیوٹی فل کریچرز“ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...