جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریزمیں قومی ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی نے ون ڈے اورٹی ٹونٹی سکواڈ کی تشکیل کے لیے سلیکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بدھ کولاہورمیں طلب کرلیا۔

Feb 18, 2013 | 12:06

پاکستانی ٹیم کو میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے ابتدائی دونوں میچزمیں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے، جس کا پی سی بی کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نےنوٹس لیتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم اوردیگرممبران کوبیس فروری کولاہورمیں طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ سیریزمیں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظررکھ کرجنوبی افریقہ کے خلاف یکم اورتین مارچ کو دوٹی 20 اورپانچ ون ڈے میچز کے لیے پچیس کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست کوحتمی شکل دے گی جولسٹ چند روزقبل چئیرمین پی سی بی کو بھجوائی گئی تھی ، ذرائع کا دعوی ہے کہ شاہد خان آفریدی ۔عمراکمل ،کامران اکمل ، شعیب ملک ،وہاب ریاض اوراعزازچیمہ کوقومی سکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا جبکہ فیصل اقبال ،احسان عادل ،سرفرازاحمد کی وطن واپسی یقینی ہے، جنید خان اورذوالفقاربابرکی ٹیم میں شمولیت کا انحصارفٹنس پرہوگا.

مزیدخبریں