جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے. سماعت کےدوران جسٹس جواد ایس خواجہ نےریمارکس دیئے کہ بیاسی ارب روپے کے فراڈ میں ملوث توقیر صادق کا پاسپورٹ منسوخ ہوچکا ہے. وہ متحدہ عرب امارات کیسے پہنچا اوراس کی حوالگی میں کیا رکاوٹ ہے. متحدہ عرب امارات کی درخواست پرہم بھی ملزموں کو ڈی پورٹ کرتے آئے ہیں. پراسیکیوٹرجنرل نیب کے کے آغا کا کہنا تھا کہ ملزم کی حوالگی سے متعلق یو اے ای حکام سے رابطے میں ہیں. ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعظم خان نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کی حراست میں ستائیس فروری تک توسیع ہو گئی اورانٹرپول کا خط بھی موصول ہو گیا ہے. توقیر صادق کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے حوالگی کی نہیں، عدالتی معاون خواجہ حارث نے کہا کہ یو اے ای حکام کو تمام معلومات دے کر ان پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں. ملزم کی حوالگی کے لیے یو اے ای میں وکیل کیا جانا چاہیے،،،جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ہوئی یا نہیں،اس پر کے کے آغا کا کہناتھا کہ تمام دستاویزات یو اے ای حکام کو بھجوا دی گئی ہیں