ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کا زورٹوٹ گیا، تاہم بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے. محکمہ موسمیات نےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم کے بدلتے تیورسے لوگوں کے معمولات زندگی بھی بدل رہے ہیں. ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد سورج پھراپنی آئی پرآگیا اورسردی کی شدت میں کافی حد تک کمی آگئی. تاہم سکردو، گلگت بلتستان، مالم جبہ اوردیگربالائی علاقوں میں برفباری تھمنے کے باوجود سردی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی. رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سےلوگ مشکلات کا شکار ہیں. محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک،سرد اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم آج رات کوئٹہ، قلات اورمکران ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے ذیادہ بارش بالا کوٹ میں تین ملی میٹرریکاڈ کی گئی جبکہ پارا چنارمنفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا.

ای پیپر دی نیشن