حکومت نے کراچی اور کوئٹہ میں آج سے سہ روزہ پولیو مہم شروع کرنےکا اعلان کیا تھا. تاہم امن وامان کی بگڑتی صورت حال کےباعث انسداد پولیومہم غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی گئی ہے. کراچی میں مجموعی طور پرچودہ ٹاؤنز کی ایک سو تئیس یونین کونسلوں میں تیرہ لاکھ انتیس ہزارایک سو باون بچوں کو پولیوکی حفاظتی خوراک پلائی جانی تھی. کراچی میں گزشتہ سال بھی انسداد پولیومہم کےدوران متعدد لیڈی ہیلتھ ورکرز اوررضاکاروں کےقتل کےبعد پولیومہم ختم کردی گئی تھی. جس سےشہر کےلاکھوں بچوں میں پولیو وائرس کاخطرہ ہے.