سکیورٹی ذرائع کے مطابق باڑا روڈ پر خاصہ دار فورس کی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ کردیا، اس دورن شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ واقعہ میں تین اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، اس دوران خیبر ہاؤس میں لائے گئے چند قیدی بھی فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں محصور لوگوں کو باہر نکالا۔ اِس دوران پشاور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی،، حملے کے وقت پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں کا جرگہ بھی جاری تھا جس میں اے این پی، جماعت اسلامی اور ن لیگ اورسیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک تھے۔
پشاور: باڑا روڈ پر پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق, چھ زخمی۔
Feb 18, 2013 | 13:46