لاہور(سپورٹس رپورٹر) اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے اعلان کردہ 10 کروڑ روپے کی رقم تاحال فیڈریشن نہیں مل سکی جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی شروع نہیں ہو سکا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ کپ کو بھول کر اب ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دینے کے لئے شیڈول ترتیب دینا شروع کر دیا ہے جس کا اعلان وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ فنڈز ملنے کے بعد کیا جائے گا۔