جہلم: پاک فوج کی جنگی مشقیں آرٹلری، انفنٹری، توپخانہ کی شرکت

جہلم  (نامہ نگار) پاک فوج نے جہلم کے قریب ٹلہ رینجز میں فائرنگ اور جنگی مشقیں کیں، جن میں آرمر ، انفینٹری ، توپ خانہ اور ایوی ایشن نے بھی بھرپور شرکت کی، آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق فوجی مشقوں میں آرمر، انفینٹری، توپ خانہ، ایوی ایشن اور پاک فوج کے لڑاکا طیاروں نے بھی بھرپور شرکت کی، مشقوں کا مقصد فوجیوں کو حقیقی جنگی صورت حال میں مختلف ہتھیاروں کے استعمال سے آگاہ کرنا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان اور کور کمانڈر گوجرنوالہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز نے مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں شرکت کرنے والے افسروں اور جوانوں کی مہارت منصوبہ بندی کی تعریف کی۔  

ای پیپر دی نیشن