23 اہلکاروں کا قتل‘ مہمند ایجنسی والوں سے آخری بات کرینگے‘ دیکھیں گے حقیقت کیا ہے : شاہد اللہ شاہد

23 اہلکاروں کا قتل‘ مہمند ایجنسی والوں سے آخری بات کرینگے‘ دیکھیں گے حقیقت کیا ہے : شاہد اللہ شاہد
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں 23 ایف سی اہلکاروں کو زیر حراست ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے قتل کیا گیا، مہمند ایجنسی والوں سے بات چیت کرینگے کہ حقیقت کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ہمارے 23 ساتھیوں کو قتل کیا گیا۔ کراچی میں اتوار کو 5 اور پیر کو 2  ساتھیوں کو مار دیا گیا۔ اس سے پہلے نوشہرہ میں 16  ساتھیوں کو قتل کیا گیا۔ لگتا ہے مہمند ایجنسی والوں نے بدلہ لینے کیلئے قتل کیا۔ ممکن تھا کہ آئندہ چند دن میں جنگ بندی کا اعلان ہوجاتا۔ حکام ایک طرف جنگ بندی کا کہہ رہے ہیں دوسری طرف ہمارے بندوں کو مار رہے ہیں۔ طالبان بات چیت اور مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں، ہمارے خلاف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔ بداعتمادی کی یہ فضا ماحول کو غیرسنجیدہ کر رہی ہے۔
 شاہد اللہ شاہد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...