کوڑے دانوں پر قومی پرچم کی چھپائی، ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس، جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کوڑے دانوں پر قومی پرچم کی چھپائی کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوڑے دانوں پر قومی پرچم کی چھپائی کرا کے انہیں شہر کی سڑکوں پر رکھ دیا جو قومی پرچم کی توہین کے مترادف اقدام ہے۔ قومی پرچم کی تضحیک کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کوڑے دانوں سے قومی پرچم ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ فریقین کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو 22 اپریل کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
دوبارہ نوٹس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...